پنجاب میں سرکاری سکول پونے نو بجے کھلا کریں گے، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے، صبح پونے نو بجے کھلا کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا نفاذ 27 اکتوبر 2025 سے 15 اپریل 2026 تک ہو گا، سنگل شفٹ سکولوں میں پیر تا جمعرات اوقات 8:45 صبح تا 1:30 دوپہر مقرر کیے گئے، جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکولوں کا وقت 8:45 صبح تا 12:30 دوپہر ہو گا۔
ڈبل شفٹ سکولوں کی پہلی شفٹ 8:45 تا 1:30 اور دوسری شفٹ دوپہر 1:00 تا 4:00 رہے گی، جمعہ کے روز صبح کی شفٹ 8:45 تا 12:30 اور دوپہر کی شفٹ 2:00 تا 4:00 ہو گی۔
اساتذہ کے لیے اوقات کار پیر تا جمعرات 8:30 صبح تا 2:00 دوپہر مقرر کئے گئے، جمعہ کو اساتذہ کے اوقات 8:30 صبح تا 12:30 دوپہر ہوں گے۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں اساتذہ دوپہر کی شفٹ کے دوران 12:45 تا 4:00 ڈیوٹی دیں گے، ہر دوسرے ہفتے کے ہفتہ کو اساتذہ کی سرگرمیاں 9:00 تا 12:00 دوپہر ہوں گی

