Advertisements

قلعہ دراوڑ کا تحفظ اور بحالی حکومت کی جانب سے14کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کمشنر مسرت جبیں

Commissioner Bahawalpur Division Mussarat Jabeen
Advertisements

قلعہ دراوڑ منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی غیر ضروری التواء سے گریز کیا جائے تاکہ اس کی لاگت میں اضافہ نہ ہو متعلقہ افسران کو ہدایت


بہاول پور:9/اپریل :کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے قلعہ دراوڑ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی غیر ضروری التواء سے گریز کیا جائے تاکہ اس کی لاگت میں اضافہ نہ ہو۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عصمت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایس ڈی او آرکیالوجی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔کمشنر مسرت جبیں نے کہا کہ قلعہ دراوڑ کے تحفظ اور بحالی کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے14کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر عوامی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ کام مکمل کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے۔

Advertisements

کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جا کر ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریں تاکہ تمام منصوبوں کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ بہاول پور ڈویژن میں تمام عوامی فلاحی منصوبے بغیر کسی سمجھوتے کے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ کمشنر بہاول پورمسرت جبیں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے دی گئی ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے اہم ہیں بلکہ مقامی معیشت اور سیاحت کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوامی فلاح میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنا ہے۔