Advertisements

حکومت کی اکتوبر،نومبر اور دسمبرکے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین سے95 ارب روپے نکلوانےکی تیاری

Government Preparing to Extract Rs95 Billion from Consumers Through October, November and December Electricity Bills
Advertisements

نیپرا کو دی گئی درخواست میں تینوں مہینوں کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 3 روپے 4 پیسے اضافہ مانگ لیا۔ یہ ریٹ ستمبر2026 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے 67 پیسے فی یونٹ زیادہ بنتا ہے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین کی جیبوں سے 95 ارب روپے نکلوانےکی تیاری کرلی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاورڈویژن نے درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ نیپرا کو دی گئی درخواست میں تینوں مہینوں کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 3 روپے 4 پیسے اضافہ مانگ لیا۔ یہ ریٹ ستمبر2026 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے 67 پیسے فی یونٹ زیادہ بنتا ہے۔

Advertisements

نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی اس درخواست کی سماعت 2 دسمبرکو کرے گا۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔ واضح رہےکہ اس سے پہلے اکتوبر کے لیے فی یونٹ 2 روپے 88 پیسے اضافہ مانگا گیا تھا۔ نومبر کے لیے وزارت توانائی کا تخمینہ 92 پیسے فی یونٹ اضافےکا ہے جب کہ حکومت کا اندازہ ہےکہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے فی یونٹ بجلی کے نرخ میں 5 روپے 13 پیسے اضافہ کرنا ہوگا۔ اس لیے نئی درخواست میں کہا گیا ہےکہ تینوں مہینوں کے لیے اضافہ اوسطاً 3 روپے 4 پیسے کردیا جائے۔