آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم میں سے کچھ تفصیلات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیان کردی ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو دیے گئے عشائیے میں اسحاق ڈار نے شرکا کو آئینی ترمیم کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کیلیے علیحدہ عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے اس لیے آئین میں ترمیم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عشائیے میں پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اراکین نے وزیراعظم کو آئینی ترمیم میں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعظم نے ارکان کو کل پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہدایت بھی کی۔ دھر وزیراعظم نے آئینی ترمیم میں مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا ہے جس میں اراکین مسودے کی منظوری دیں گے اور پھر اسے شام کو ہونے والے سینیٹ اجلاس مین پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کیلیے 8 اراکین کی ضرورت ہے، جے یو آئی کی حمایت کے بعد حکومت باآسانی ترمیم کرسکتی ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم بھی قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں