Advertisements

جماعت اسلامی سے بیشتر معاملات پر اتفاق آج پھر نشست ہوگی: عطا اللہ تارڑ

Government-JI dialogue scheduled for Thursday(Today)
Advertisements

جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات


 راولپنڈی:  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سے بیشتر معاملات پر اتفاق ہو گیا، کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے، آج  پھر ایک نشست ہو گی۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی سے مثبت بات چیت ہوئی، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں۔  وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست تین ماہ کے لئے دی گئی، آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے۔  عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے، بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے، کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے،آج شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی۔  وزیر اطلاعات نے کہا کہ مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے، جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں کافی اچھی پیشرفت ہوئی۔

Advertisements