Advertisements

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات جاری

PTI opts for opposition in Center, Punjab: Barrister Saif
Advertisements

پولیس نے آج کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Advertisements

پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دیئے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری ابھی سے تعینات

لاہور:(  مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات جاری کر دیئے گئے۔  ذرائع کے مطابق پولیس نے  آج کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔  خیال رہے لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔  دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔  پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دیئے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری  ابھی سے تعینات کردی گئی