کوکینی سرکار جنوبی پنجاب کے اضلاع کو پسماندگی میں دھکیل رہی ہے، محمد سلیم بھٹی

Muhammad-Saleem-Bhatti-PPP

کوکینی سرکار جنوبی پنجاب کے اضلاع کو پسماندگی میں دھکیل رہی ہے،بزدار بھی وسیب کیساتھ میر جعفر کا کردار نبھاہ رہے ہیں،محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پا کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے بہاولپو،لیہ،بہاولنگر،وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد انصافی حکمران جنوبی پنجاب کے اضلاع کو جان بوجھ کر پسماندگی کی گہرائیوں میں دھکیل رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے اضلاع کو اعلی تعلیم تو درکنار بنیادی تعلیم کی سہولیات بھی مکمل طور پر میسر نہیں ہیں۔صحت کی ضروری سہولیات کے ساتھ ساتھ پہلے سے دستیاب سہولیات کو بھی بتدریج فنڈز کی کٹوتی کر کے غریب عوام کو تعلیم اور صحت سے محروم رکھ کر سامراجی ایجنڈے کے تحت جاہل اور بیمار بنایا جارہا ہے،انہوں نے گزشتہ دنوں وزیراعلی بزدار کی جانب سے لاہور میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام اور جنرل اور میو ہسپتال میں نئی مشینری کی خریداری کے لئے اربوں روپے کے بجٹ اور منصوبوں کے لئے فنڈز مہیا کرنے کے ساتھ بہاولپور میں صرف 24 کروڑ روپے کے خرچ سے ڈینٹل کالج کے قیام کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ یونیورسٹی بہاولپور میں نہیں بن سکتی تھی جس سے جنوبی پنجاب کے بچوں کو جہاں صحت کی سہولیات میسر ہوتیں، وہیں وسیب کے ڈاکٹرز اور محققین کو بھی تعلیم کی اعلی سہولتیں دستیاب ہوتیں، جنوبی پنجاب کی تحصیلوں ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،لیاقت پور صادق آباد،کہروڑ پکا، بوریوالی، میلسی،راجن پور،لیہ،مظفر گڑھ تو درکنار جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر موجود میڈیکل کالجز میں ایم آئی آر۔سی ٹی سکین،وینٹی لیٹرز اور برن یونٹ تک موجود نہیں،خراب مشینوں کو درست نہ کروا کر پیشہ ورانہ جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے،اور غریب مظلوم عوام صحت کے لئے ادویات اور دیگر سہولیات کی کمی سے موت کا شکار ہورہے ہیں،سلیم بھٹی نے کہا کہ بہاولپور کے عوام کے لئے تو وزیراعلی بزدار ایک ڈاکو بن گئے ہیں جو بہاولپور میں موجود کبھی سپیڈو بسیں چرا لیتے ہیں اور کبھی ویسٹ مینیجمنٹ کی مشینری چھین لیتے ہیں،بہاولپور کے اراکین اسمبلی کی بے حسی کی مزمت کرتے ہوئے سلیم بھٹی نے کہا کہ یہ اراکین اپنے ذاتی مفادات کی لوٹ کھسوٹ میں بہاولپور کے عوام کی نمائندگی بھول چکے ہیں،اسی لئے کبھی اپنے علاقے کی محرومیوں پر آواز نہیں اٹھاتے۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، اورصحت وتعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی سہولتیں بھی بہتر طور پر مہیا کرے گی تاکہ عام لوگوں کی بیماریوں میں کمی ہو،انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اندرون سندھ صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید ترین ہسپتال قائم کر کے مثال قائم کی ہے، جبکہ پنجاب کے حکمران پسماندہ عوام کو محروم طبقات میں تبدیل کرنے کے استعماری ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

 محمد سلیم بھٹی
ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب۔

مزید پڑھیں