Advertisements

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ

Petrol
Advertisements

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 59 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست سے 24 اگست تک ہوگا۔