گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ کا اعزازکھیلوں کےضلعی مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن
گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی سالانہ ٹورنامنٹ میں ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں چھ تحصیلوں کےونرطلباء نے حصہ لیا
چنی گوٹھ (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ کا اعزازکھیلوں کےضلعی مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن، گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ تعلیم کی زیر نگرانی سالانہ ٹورنامنٹ میں ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں چھ تحصیلوں کےونرطلباء نے حصہ لیا ۔اتھلیکٹس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ کے ہونہار طالب علم علی شیر کلیار ۔محمد علی۔ محمد حمزہ نے بالترتیب ریلے ریس اور ۔400 سو میٹر دوڑ میں فرسٹ پوزیشن اور باقی تین ریسوں اور جمپ میں ضلع بہاولپور میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ تحصیل لیول کے مقابلہ جات میں پانچ فرسٹ پوزیشنز حاصل کر چکے تھے۔ ضلع سطح پر دو فرسٹ اور تین سیکنڈ پوزیشنز لینے میں کامیاب ہو کر سکول کیلئے باعث اعزاز بنے۔جس کا سہرا محمد خالد محمود بھٹی صاحب پی ای ٹی کے سر ہے۔ علاقہ بھر کے لوگوں اور طلباء کے والدین نے مسرت کا اظہار کیا اور مبارک باد دی۔۔

