Contact Us

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کا اعلان

Petroleum prices hiked by up to Rs8.14 per litre

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے 63 پیسے کم کردی۔ 

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول 12.63 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.13 روپے، لائٹ ڈیزل 10.78 روپے اور مٹی کا تیل 10.19 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا

وزیرخزانہ نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دیتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر تک انکم ٹیکس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو پہلی سہ ماہی ختم ہوئی ہے جبکہ میں نے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا تھا، اس کی کچھ تفصیلات بھی بتانا چاہوں گا۔ ستمبر کے مہینے میں 685 ارب روپے کی کلیکشن ہوئی ہے، پہلی سہ ماہی یعنی یکم جولائی سے 30 ستمبر کے درمیان 1635 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا ہے جبکہ ہدف 1609 ارب روپے کا تھا، اس طرح ریونیو اہداف حاصل ہوئے ہیں۔ اس مدت کے دوران 84 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 62 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں