گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنی گوٹھ کا میٹرک امتحان کا نتیجہ 85.71 فیصد رہا

Advertisements
زینب نور نے 1134 لے کر پہلی پوزیشن، آشنہ نعیم 1069 نمبر لے کر دوسری اوریشرہ افضل نے سکول میں 1043 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنی گوٹھ کا میٹرک کے امتحان کا نتیجہ 85.71 فیصد رہا سکول کی کل 91 طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 78 طالبات پاس ہوئیں ،11 طالبات اے پلس ،19طالبات اے گریڈ اور اسی طرح 20 طالبات بی گریڈ میں پاس ہوئیں ۔ زینب نور نے 1134 لے کر پہلی پوزیشن، آشنہ نعیم 1069 نمبر لے کر دوسری اوریشرہ افضل نے سکول میں 1043 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
Advertisements