Contact Us

عیدالاضحی کے باعث سرکاری ملازمین کو 28 جون سے 2 جولائی 202تک5 چھٹیاں ملنے کا امکان

جون میں حاضر سروس اور ریٹائرڈسرکاری ملازمین کو 2 تنخواہیں اور پنشنیں، ایک یکم جون کو ملی ، دوسری پیشگی ملے گی

کراچی (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اس طرح سرکاری ملازمین کو 28 جون سے چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ نیز انھیں تنخواہ ک اور پنشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی اور ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔محکمہ موسمیات نے ذی الحج کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے،یکم ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحی جمعرات 29 جون کو ہونے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق ماہ جون میں حاضر سروس اور ریٹائرڈسرکاری ملازمین کو 2 تنخواہیں اور پنشنیں بھی ملیں گی ایک تنخواہ اور پنشن یکم جون کو ملی تھی دوسری عیدالاضحی کے باعث اس ماہ پیشگی ملے گی‘ پی پی آئی کے مطابق وزارت خزانہ نے عیدالاضحی ٰکے موقع پر سرکاری ملازمین کو 21 جون سے پہلے تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں