Advertisements

 سرکاری تعلیمی اداروں کا نظام زبوں حالی کا شکار، بہاولپور میں نہم جماعت کے 62 ہزار سے زائد طلبہ فیل

Board of Intermediate & secondary School Education Bahawalpur
Advertisements

سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم کے طلبہ کو اردو میڈیم کی نصابی کتب فراہم کیے جانے کا بھی انکشاف جبکہ انگلش میڈیم نصاب کی کتب تاحال فراہم نہیں کی گئیں
چنی گوٹھ (نامہ نگار)سرکاری تعلیمی اداروں کے نظامِ تعلیم پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ بہاولپور بورڈ میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ پانچ ہزار طلبہ و طالبات میں سے 62 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہو گئے، جس نے تعلیمی معیار اور نظامِ امتحانات پر تشویش پیدا کر دی ہے۔

دوسری جانب سرکاری سکولوں میں انگلش میڈیم کے طلبہ کو اردو میڈیم کی نصابی کتب فراہم کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جبکہ انگلش میڈیم نصاب کی کتب تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔والدین اور تعلیمی حلقوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں نصابی کتب کی بروقت فراہمی، تعلیمی معیار اور امتحانی نتائج کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے، بصورت دیگر سرکاری تعلیمی نظام مزید بحران کا شکار ہو سکتا ہے

Advertisements