عوام کے لیے خوشخبری، عید پر ملک کے کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کرلیا ہے، ضرورت کے مطابق پلانٹس چلائے جائیں گے۔ عید کی تعطیلات کے دوران دفاتر، فیکٹریاں، دکانیں بند ہونے سے بجلی کی طلب میں واضح کمی ہوگی۔
وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک کی منظوری دی ہے۔