پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر تھی۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجویز پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 16 جولائی 2025 سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 266 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ اس سے قبل 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر تھی۔ اسی طرح ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ میں مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے سستا ہوا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 85 پیسے کم ہوئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔