Advertisements

حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان

Maulana FazalurRehman
Advertisements

اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے، اپوزیشن کو اپنا آئینی و سیاسی کردار ادا کرن چاہیے۔سربراہ جے یو آئی

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول فاصلے ہونے چاہئیں، تاہم ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اچھی بات ہے‘‘۔

Advertisements

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوریاں ختم ہونے سے متعلق سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول دوریاں ہونی چاہئیں، ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے، اپوزیشن کو اپنا آئینی و سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سے قربتیں نہیں، نزدیکیاں ہی ہیں