ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی
Advertisements
اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت رُک گئی محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لئے کام جاری ہے
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی جس کی وجہ سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر گاڑیوں کی آمد و رفت رُک گئی ہے، کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس خانپور رہلوے اسٹیشن جبکہ کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس سمہ سٹہ، فرید ایکسپریس ڈیرہ نواب صاحب اور پاکستان ایکسپریس بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لی گئی ہیں ـ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لئے کام جاری ہے ۔
Advertisements