احمد پور شرقیہ کے کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری اسی ہفتے جمنازیم اور کرکٹ اسٹیڈیم کا کام شروع ہو جائے گا۔ محمد اسحاق گجر
احمدپور شرقیہ: معروف سینئر سپورٹس مین محمد اسحاق گجر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عابد حمید سے بہاولپور میں ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements
سینئر سپورٹس مین اور انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر محمد اسحاق گجر کو ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید سے ملاقات میں یقین دہانی
*احمد پور شرقیہ: احمد پور شرقیہ کے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سینئر سپورٹس مین اور انٹرنیشنل ایوارڈ ہولڈر محمد اسحاق گجر کی ڈویژنل سپورٹس آفیسر *عامر حمید* سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور جمنازیم میں سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیڈمنٹن، کراٹے، ٹیبل ٹینس اور باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ انشاءاللہ اسی ہفتے جمنازیم کا کام شروع ہو جائے گا اور کرکٹ اسٹیڈیم کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید نے یقین دہانی کروائی کہ اسی ہفتے دونوں منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
Advertisements

