عالمی تنظیم ویسٹ ورلڈ گروپ کی طرف سے پاکستان ٹیلیویژن ملتان مرکز کے جنرل منیجر محمد شیراز درانی کو ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

میرے ادارے پاکستان ٹیلیویژن کے بہترین پروفیشنلز اور سینیئرز کی رہنمائی کی بدولت اس اعزاز سے نوازے جانے پر مجھے فخر ہے شیراز خان درانی کا اظہار خیال
احمد پور شرقیہ : برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی عالمی تنظیم ویسٹ ورلڈ گروپ کی طرف سے پاکستان ٹیلیویژن ملتان مرکز کے جنرل منیجر محمد شیراز درانی کو بہترین انتظامی مہارت اور شعبہ خبر میں مثالی خدمات کے اعتراف میں ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا لاہور میں ہونےوالی ایوارڈز کی تقریب میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروفیشنلز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
تقریب میں فلم کے معروف ہدایتکار سید نور، اداکاروں میں غلام محی الدین، راشد محمود، عمران اشرف، گلوکار حامد علی خان اور ظہور لوہار سمیت فیشن، فن و ادب، ثقافت، تعلیم، صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں بھی ایوارڈز تقسیم کئے گئے اس موقع پر شیراز درانی نے ایکسیلینس ایوارڈ پاکستان ٹیلیویژن کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میرے ادارے کے بہترین پروفیشنلز اور سینیئرز کی رہنمائی کی بدولت اس اعزاز سے نوازے جانے پر انہیں فخر ہے شیراز خان درانی کو ایکسیلنس ایوارڈ ملنے پر شفقت عباس ملک عبدالباسط بھٹی جہانگیر مخلص اسماعیل خان درانی محمد ساجد درانی قادری سید ناصر محمود رضوی شیخ عزیز الرحمن جواد رحمن خان خاکوانی جان محمد چوھان سمیت مختلف افراد نے انہیں مبارکباد دی