Advertisements

عالمی امن کیلئے اہم موقع، مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں: شہباز شریف

Global Peace a Historic Opportunity, We Can Build Unity Together: PM Shehbaz Sharif
Advertisements

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

Advertisements

برگن سٹاک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں –سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا ایران امن مذاکرات کے سیشن کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔ وزیراعظم نے کہاکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا،

امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات پر صدر ٹرمپ کے فعال اور بہترین ویژن کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ‘بہترین سپہ سالار’ قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔