Contact Us

پاکستان میں اپنی طرز کی واحد گرلزہاکی اکیڈمی بہاول پور میں قائم کی جارہی ہے کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

Girls Hockey Academy is being established in Bahawalpur

کمشنر بہاول پور کا جنوبی پنجاب بوائز اور گرلز سیزن تھری انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2023 ء کی اختتامی تقریب کے موقع پر اظہار خیال

بہاول پور:18/اکتوبر ( ) کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی طرز کی واحد گرلزہاکی اکیڈمی بہاول پور میں قائم کی جارہی ہے جس کا آغاز آئندہ تین ماہ میں کردیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب بوائز اور گرلز سیزن تھری انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2023 ء کی اختتامی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے فروغ میں کھیلوں کا کردار مسلمہ ہے۔ اس لیے نوجوان نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے سے سپورٹس مین سپرٹ اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2023 ء میں نوجوان کھلاڑی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن جنوبی پنجاب زاہدہ بتول، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمد عامر حمید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی، ڈی ای اوز ایجوکیشن اور سول سوسائٹی کے نمائندگان موجود تھے۔جنوبی پنجاب بوائز اور گرلز سیزن تھری انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2023 ء کے مقابلہ جات مطیع اللہ خان ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے۔ یہ مقابلہ جات 11سے 18 /اکتوبر تک جاری رہے۔تقریب کے اختتام پر کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور شاباش دی۔

مزید پڑھیں