Advertisements

مخدوم ظفر گیلانی اور صاحبزادگان ان ایکشن شہر اوچشریف میں پرنس بہاول عباسی کے لیے مورچہ زن 

Makhdoom Zafa Gillani and his sons launch campaign in favour of Prince Bahawal Abbasi
اوچشریف: سودھگان برادری کے اجتماع میں آزاد امیدوار قومی اسمبلی پر نس بہاول عباس خان عباسی کی انتخابی کامیابی کے لیے دعا مانگی جا رہی ہے سابق چیئرمین بلدیہ مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادے مخدوم زادہ سید احسن گیلانی بھی موجود ہیں
Advertisements

سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف اور ان کے فرزندگان کی کوششوں سے کھنڈ برادری کے عبدالغفور کھنڈ ،صدام حسین کھنڈ ،ملک منیر کھنڈ نے اپنے ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا


سجادہ نشین مخدوم الملک سید شمس الدین گیلانی مرحوم کے منجھلے صاحبزادےمخدوم سید  ظفر حسن گیلانی اور دو  پوتوں مخدوم زادہ سید احسن گیلانی ،مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کی تحریک کے نتیجے میں سودھگان برادری کے سیف الرحمن محمد سمیع اللہ اور لیاقت علی جانی  بھی اپنے ساتھیوں سمیت پرنس بہاول عباس خان عباسی کے انتخابی کیمپ میں شامل ہو گئے،اوچشریف پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا

Advertisements

اوچشریف نامہ نگار سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی  شہر اوچشریف میں قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت میں خم ٹھوک کر سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کے حق میں رائے عامہ ہموار  کرنے کے لیے زوردار عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے  آنا  شروع ہوگئے ہیں- تفصیلات کے مطابق مخدوم الملک سید شمس الدین گیلانی مرحوم سجادہ نشین کے منجھلے صاحبزادے مخدوم سید ظفر حسن گیلانی سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف اور ان کے دونوں پوتوں  مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کی کوششوں سے شہر اوچشریف کی کھنڈ برادری نے پرنس بہاول خان عبّاسی کی  قومی اسمبلی ک نشست کیلئے حمایت کا اعلان کر دیا-

اوچ شریف پہنچنے پر کھنڈ برادری کی سرکردہ شخصیات عبدالغفور کھنڈ صدام حسین کھنڈ اور ملک منیر احمد کھنڈ اور دیگر نے پرنس بہاول عباسی کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور بڑے اجتماع میں ان کی انتخابی کامیابی کے لیے دعا کرائی – مزید براں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے دونوں صاحبزادگان  کی  تحریک کے نتیجے میں سودھگان برادری کے سیف الرحمن ،محمد سمیع اور لیاقت علی جانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی امیدوار قومی اسمبلی کی حمایت کا اعلان کر دیا- پرنس بہاول خان عباسی نے سودھگان برادری کی مذکورہ شخصیات اور کھنڈ برادری سے اظہارتشکر کیا -انہوں نے یقین دلایا کہ ایم این اے مختلف ہونے کی صورت میں وہ شہر اوچ شریف کی ترقی کے لیے ایک ماسٹر پلان بنائیں گے تاکہ عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرایا جا سکے

اوچشریف پہنچنے پر کھنڈ  برادری کے افراد آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کا استقبال کرتے ہوئے ، مخدوم زادہ سید احسن گیلانی ساتھ موجود ہیں