سیدہ زینب اسلامک سینٹر اوچ شریف کی طالبات کا سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے 10 قران مجید ختم کرنے کا تحفہ

چیئرمین اسلامک سینٹر مولانا محمد احمد سعیدی نے گزشتہ شام مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پہنچ کر ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے رحلت کر جانے پر تعزیت کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )سیدہ زینب اسلامک سینٹر اوچ شریف کے چیئرمین مولانا محمد احمد سعیدی نےگزشتہ شام مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے 10 قران مجید ختم کرنے کا تحفہ پیش کیا جو اسلامک سینٹر اوچ شریف کی طالبات نے ختم کیے تھے-مدیر احسان احمد سحر نے مولانا محمد احمد سعیدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان طالبات کا بھی ان کی جانب سے شکریہ ادا کریں کر دیں جنہوں نے ان کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے 10 قران مجید ختم کیے -مولانا محمد احمد سعیدی نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور مدیر احسان احمد سحر اور دیگر پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ادا کریں(آمین )