Advertisements

جی ایچ کیو کی انتخابات کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت

Election Commission of Pakistan
Advertisements

اسلام آباد: جی ایچ کیو نے صوبوں میں عام اورضمنی انتخابات کے لیے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی۔ 

جی ایچ کیو کی جانب سے وزارت داخلہ کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مراسلے میں جی ایچ کیو نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کےلیے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

Advertisements

مراسلے میں کہا گیا کہ صرف راجن پورمیں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کےلیے پنجاب رینجرزدوسرے حصارمیں موجود رہے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کےلیے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے مراسلہ سے متعلق بتایا کہ جی ایچ کیو نے جواب دیا کہ سیکیورٹی اہلکاردہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسیکورٹی پرمامورہیں اور سیکورٹی اہلکار27 فروری سے 3 اپریل تک ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔