Advertisements

میاں محمد گزین خان عباسی کی،تاجر رہنما حاجی سعید احمد سلیمی کے صاحبزادے حمزا سعید سلیمی کے بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد اور گفتگو

Ghazin Abbasi gave Congratulation on the birth of Hamza Saeed Salimi's son
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار )   پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں محمد گزین خان عباسی ،تاجر رہنما حاجی سعید احمد سلیمی کے صاحبزادے حمزا سعید سلیمی کے بیٹے کی پیدائش پر ان کی رہائش گاہ محلہ امیر عالم کالونی آئے اور مبارک باد دی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے کہا احمدپور شرقیہ کی ترقی و خوشحالی میری اولین ترجیح ہے حلقہ کی عوام کے مسائل حل کئے بغیر سکو ن سے نہیں بیٹھو ں گا مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشش جاری ہے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے بہت جلداحمدپورتا چوک بھٹہ ،کوٹلہ موسیٰ خان روڈ کا کام بھی شروع ہو جائے گا ،حاجی سعید احمد سلیمی نے کہاصاحبزادہ میاں گزین خان عباسی کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا اپنی صحت اور طبیعت کی خرابی کے باوجود اپنے حلقے کے لوگوں کی خوشی وغمی میں شامل ہونا اورحلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانا اس سیاسی رسہ کشی کے باوجود لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے انتھک محنت کر کے لوگوں کے دل جیت رہے ہیں اور اپنے محلہ امیر عالم کالونی کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اس موقع پر حاجی محمد اسلم سلیمی ،منصور اقبال ،حاجی صدیق خان ،بشیر احمدمغل بھی موجود تھے