Advertisements

آر پی او بہاولپور غازی محمد صلاح الدین کی زیرِ صدارت ایس پی لیگل اور ڈی ایس پیز لیگل کا اجلاس، عدالتی امور میں بہتری اور احتساب پر زور

Regional Police Officer Bahawalpur Ghazi Muhammad Salahuddin
Advertisements

بہاولپور: ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین (پی پی ایم) نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ریجن بہاولپور کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے آئے سائلین نے شرکت کی اور اپنی شکایات پیش کیں۔تفصیل کیمطابق کھلی کچہری کے دوران آر پی او بہاولپور نے سائلین کے مسائل بغور سنے اور متعدد شکایات پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو موقع پر کال کر کے فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ بعض معاملات میں دفتر میں ہی انکوائری کے احکامات صادر کیے گئے تاکہ شفاف انداز میں حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ اس موقع پر خواتین کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی گفتگو کی گئی اور واضح کیا گیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایک سائل کی درخواست پر حقائق کی روشنی میں قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

آر پی او بہاولپور نے واضح کیا کہ جھوٹی درخواستیں، قانون کا غلط استعمال اور بچوں و خواتین کے وقار کو مجروح کرنے والے اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے معاملات میں بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کھلی کچہری کے دوران ایک بیوہ خاتون کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور نے متعلقہ افسران کو فوری داد رسی اور مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آخر میں آر پی او بہاولپور نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی، پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کا فروغ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے

Advertisements