Advertisements

محتسب پنجاب کا ادارہ عوام کو۔فوری ،شفاف اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے غازی امان اللہ خان

"Ghazi Amanullah says Punjab Ombudsman's office playing effective role in providing prompt, transparent, and free justice to public."
Advertisements

عوامی آگاہی مہم کا مقصد طلباء اور اساتذہ کو اُنکے حقوق اور دستیاب قانونی اور انتظامی سہولیات سے روشناس کرانا ہے تاکہ کسی بھی سرکاری ادارے سے متعلق شکایت  کی صورت میں داد رسی حاصل کر سکیں

ایڈوائزر محتسب پنجاب بہاولپور کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمہ سٹہ میں منعقدہ خصوصی آگاہی سیشن میں اظہار خیال،طلباء  اور اساتذہ سے ملاقات کی،اُنکے مسائل، تجاویز اور تعلیمی امور سے متعلق سوالات سنے

Advertisements

سمہ سٹہ ( نامہ نگار ) ،عوامی آگاہی مہم کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمہ سٹہ، بہاولپور میں خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد

ایڈوائزر محتسب پنجاب، بہاولپور ریجن، غازی امان اللہ خان کی زیرِ نگرانی عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج سمہ سٹہ، ضلع بہاولپور میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لیے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن کا مقصد نوجوان نسل اور تدریسی عملے کو ادارہ محتسب پنجاب، اس کے دائرۂ کار، عوامی خدمت پروگرام اور سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے فوری، شفاف اور بلا معاوضہ ازالے کے نظام سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی گئی، ان کے مسائل، تجاویز اور تعلیمی امور سے متعلق سوالات سنے گئے جبکہ متعلقہ معاملات کے حل اور مؤثر رہنمائی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا۔

بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے غازی امان اللہ خان نے کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ عوام کو فوری، شفاف اور بلا معاوضہ انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کا مقصد بالخصوص طلباء اور اساتذہ کو ان کے حقوق اور دستیاب قانونی و انتظامی سہولیات سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے سے متعلق شکایت کی صورت میں بروقت رہنمائی اور داد رسی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے شعور، آگاہی اور مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ نوجوان نسل کو ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بنانے کے لیے اس نوعیت کے آگاہی پروگرام نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر طلباء و اساتذہ نے آگاہی سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس نوعیت کے مزید پروگرامز کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا