غازی امان اللہ خان صوبائی محتسب برائے ضلع بہاولپور مقرر
غازی امان اللہ خان صوبائی محتسب برائے ضلع بہاولپور مقرر ، حکومت پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری-غازی امان اللہ خان ماضی قریب میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو احمد پور شرقیہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو بہاولپور، ڈپٹی کمشنر راجن پور،جھنگ ،اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں
ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے طور پر بیسویں گریڈ میں ریٹائر ہوئے ،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا غازی امان اللہ خان کو ہدیہ تہنیت،ضلع بہاولپور کے عوام کی صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کا موجب ثابت ہوں گے
بہاولپور ( نوائے احمدپور شرقیہ رپورٹ) حکومت پنجاب نے سابق ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب جناب غازی امان اللہ خان کو صوبائی محتسب برائے ضلع بہاولپور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی انجام دی شروع کر دی ہے-
خیال رہے کہ غازی امان اللہ خان کا شمار پنجاب پروانشل منیجمنٹ سروس( پی ایم ایس )کے تجربہ کار فرض شناس اور جرات مند افسروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو تحصیل احمدپور شرقیہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن،ڈپٹی کمشنر راجن پور ،ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے طور پر شاندار خدمات سرانجام دیں اور بیسویں گریڈ میں ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کے عہدے سے ریٹائر ہوئے-
ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ جناب غازی امان اللہ خان کو صوبائی محتسب برائے ضلع بہاولپور مقرر ہونے پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اُنکی اس عہدے پر نامزدگی حکومت پنجاب کے اُن کی شخصیت پر اعتماد کی مظہر ہے – ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ جناب غازی امان اللہ خان ضلع بہاولپور کے عوام کو صوبائی حکومت کے محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کریں گے اور اُنکے لیے ریلیف کا موجب بنیں گے یقیناً اُنکی صوبائی محتسب برائے ضلع بہاولپور تقرری مظلوم اور پسے ہوئے عوام کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی

