Contact Us

حماس حکومت کے خاتمے تک غزہ جنگ جاری رہے گی، اسرائیل

Ghaza war remains continue till the elimination of Hamas,Israel

غزہ جنگ کا اختتام حماس اور اس کی حکومت کا خاتمے کیے بغیر نہیں ہوگا اور اس کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں کافی عرصے تک غزہ میں رہیں گی : نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کا اختتام حماس اور اس کی حکومت کا خاتمے کیے بغیر نہیں ہوگا اور اس کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں کافی عرصے تک غزہ میں رہیں گی۔  اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کو انٹرویو میں وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ سے متعلق اپنی منصوبہ بندی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ جلد ختم کرنے کی خواہش ہے جس کے دو فائدے ہوں گے۔  اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے سے ہم لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر اپنی مزید فوج بھیج سکیں گے تاکہ بے گھر اسرائیلی اپنے گھروں کو محفوظ طریقے سے واپس آسکیں۔  وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں غزہ جنگ کے خاتمے سے اسرائیلی فوجیں لبنان میں حزب اللہ کے خلاف یکسو ہوکر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرسکیں گی جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ حماس کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔  ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا مؤقف دہرایا وہ غزہ میں حماس کی حکومت کے خاتمے کے بعد علاقے کا انتظام فلسطین اتھارٹی کے حوالے کرنے کے حامی نہیں۔  اسرائیلی وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ غزہ میں حماس اور اس کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوجیں لمبے عرصے تک غزہ میں ہی رہیں گی اور سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کریں گی۔  یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 88 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔  

مزید پڑھیں