دولت مشترکہ کے ساتویں سیکرٹری جنرل کا انتخاب مدیر احسان احمد سحر کو 11 ستمبر کو لندن میں گھانا کے امیدوار وزیر خارجہ کیلئے منعقدہ میڈیا میٹنگ میں شرکت کی دعوت
لندن میں تعینات گھانا کے ہائی کمشنر کی جانب سے ای میل کے ذریعے چھ ستمبر کو شام چھ بجے میڈیا میٹنگ میں شرکت کے لیے مدیر احسان احمد سحر کو دعوت نامہ بھجوایا گیا
دولت مشترکہ میں شامل 56 ممالک کے سربراہان حکومت 21 تا 27 اکتوبر کو ساموا میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں نئے ساتویں سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے سیکرٹری جنرل شپ کے لیے لیسوتھو گیمبیااور گھانا کے امیدوار آمنے سامنے ہیں
لندن( ای میل رپورٹ) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو 11 ستمبر کو دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل شپ کے لیے گھانا کے امیدوار وزیر خارجہ سے دولت مشترکہ میڈیا سے خصوصی ملاقات کے لیے 11 ستمبر کو شام چھ بجے لندن میں گھانا ہائی کمیشن میں مدعو کیا گیا ہے انہیں چھ ستمبر کو لندن میں تعینات گھانا کے ہائی کمشنر کی جانب سے دعوت نامہ ای میل کے ذریعے موصول ہوا
تفصیلات کے مطابق دولت مشترکہ میں شامل 56 ممالک کے سربراہان حکومت ساموا میں 21 تا 27 اکتوبر 2024۔ منعقدہ ایک اجلاس میں دولت مشترکہ کے ساتویں سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر کو کامن ویلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے دولت مشرکہ کے سیکرٹری جنرل شپ کے لیے گھانا ،گیمںیا اور لیسوتھو کے تینوں امیدواروں سے کوئی ایک خاص سوال کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی -مدیر احسان احمد سحر نے اس ضمن میں اپنا سوال کامن ویلتھ فاؤنڈیشن کو بھجوا دیا تھا
مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مدیر احسان احمد سحر کی استدعا پر کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن برطانیہ نے جون 2003 میں مشہور برطانوی صحافی مصنف اور براڈکاسٹر مائیکل گرفن کو صحافیوں کی پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے لیے احمد پور شرقیہ بھجوایا تھا جبکہ مدیر احسان احمد سحر نے اکتوبر 2008 میں ملائشیا میں کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی اٹھویں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی تھی -انہیں 2011 میں مالٹا اور2016 میں لندن میں کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی انٹرنیشنل کانفرنسوں میں شرکت کے لیے بھی دعوت نامے بھجوائے گئے تھے -2011 میں مدیر احسان احمد سحر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ان دنوں ایک انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں اپنی شرکت کو کنفرم کر چکے تھے اس لیے وہ مالٹا نہیں جا سکے-تاہم کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے 2011ء میں ایک تربیتی ورکشاپ اور 2012ء میں ایک تربیتی مینول کے لیے معاونت کی تھی
مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو لندن میں تعینات گھانا کے ہائی کمشنر کی جانب سے بھجوائے گئے دعوت نامے کا عکس