Contact Us

گورنمنٹ گر لز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی طالبہ عریشہ نے سٹیٹ بینک کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی

GGHS student Aresha wins second position in State Bank of Pakistan competition.
سٹیٹ بینک کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی گرلز ہائی سکول کی احمد پور شرقیہ کی طالبہ عریشہ

سٹیٹ بینک کے مقابلہ میں سرکاری سکولز سمیت بیکن ہاؤس سٹی سکولز اور آرمی پبلک سکولز کے طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل احمد نے طالبہ عریشہ اور گرلز ہائی سکول کی انتظامیہ کو سٹیٹ بینک کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی

احمد پور شرقیہ( نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل احمد کی ہدایت پر احمد پور شرقیہ کے سرکاری سکولز کے طلباء و طالبات نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقابلہ بعنوان کرنسی کے بغیر دنیا میں حصہ لیا -اس مقابلے میں سرکاری سکولوں کے علاوہ بیکن ہاؤس سٹی سکولز اور آرمی پبلک سکولز کے طلباء اور طالبات نے بھرپور شرکت کی-نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی طالبہ عریشہ نے سخت مقابلے میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا- دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے سٹیٹ بینک کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی طالبہ عریشہ اورسکول انتظامیہ کومبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مستقبل قریب میں میں بھی تحصیل احمد پور شرقیہ کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات مختلف اداروں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے اداروں اور علاقہ کا نام روشن کریں گے

سٹیٹ بینک کے مقابلہ میں پوزیشن ہولڈرز طالبات کی حاصل کردہ اعزازات کے ھمراہ لی گئی تصویر

مزید پڑھیں