Advertisements

سیلاب متاثرین کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس حکومت پاکستان کو تاحال صرف ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر موصول

Geneva Donors Conference for Flood Victims
Advertisements

پاکستان کو سیلاب متاثرین کے لیے جنیوا ڈونرز کانفرنس میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے 3 سال میں10.7 ارب ڈالر کی فنانسنگ کاوعدہ کیا گیا تھا، حکومت کو اس سال جون تک ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع تھی ۔

Advertisements

تاہم پاکستان کو امدادی سامان کے علاوہ اب تک صرف ساڑھے 12 کروڑ ڈالر ملے ہیں اور پاکستان کو 30 جون تک مزید 30 کروڑ ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔

جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کا ساتھ دینے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا تھا۔