راولپنڈی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالا۔
نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین، مسلح افواج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔