Contact Us

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو پیچھے ہٹا دیا۔

General Qamar Javed Bajwa

 یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو پیچھے ہٹا دیا۔

سوشل میڈیا پر آرمی چیف کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں تقریب کے اختتام پر عوام سے ہاتھ ملاتے دیکھاجاسکتا ہے
ویڈیو میں اس دوران کمانڈوز کو بھی جنرل قمر جاوید کے ساتھ ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، آرمی چیف نے لوگوں سے ہاتھ ملانے کے لیے کمانڈوز کو پیچھے ہونے کا حکم دیا جس پر تمام کمانڈوز پیچھے ہوگئے۔
بعد ازاں آرمی چیف نے نوجوانوں سے خوشدلی مصافحہ کیا، اس دوران آرمی چیف نے 2 نوجوانوں کے گال کو بھی سہلایا۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں او آئی سی وزرائے خارجہ اور چین کے وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے

مزید پڑھیں