وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
Advertisements
اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی
ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنےکے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔
شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی
Advertisements