نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کرنے والوں کا صادق گڑھ پیلس میں تانتا بندھ گیا

مجھے قومی حلقہ این اے 166 کے مسائل کا بخوبی علم ہے منتخب ہوا تو انشاءاللہ ترجیحی بنیاد پر ان مسائل کو حل کروں گا پرنس بہاول عباسی
ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد روزانہ نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کے لیے صادق گڑھ پیلس کے دفتر کا رخ کرتے ہیں
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا -ضلع بہاولپور کے مختلف علاقوں سے روزانہ درجنوں افراد صادق گڑھ پیلس پہنچ کر امیر بہاولپور سے ملاقات کر رہے ہیں اور یہاں انہیں ان کے صاحبزادے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی غیر مشروط حمایت کی یقین دھانی کراتے ہیں -نواب صلاح الدین عباسی پیرانہ سالی کے باوجود تمام آنے والے افراد سے ملاقات کر رہے ہیں ان ملاقاتوں میں وہ ان کا اور ان کے علاقے کا حال احوال پوچھتے ہیں اور ان کی کاشتہ فصلوں کے بارے میں بھی دریافت کرتے ہیں- دوسری طرف ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ 2017 سے عام آدمی سے رابطے میں ہیں انہوں نے 2017 سے عام آدمی سے اپنے رابطے کا اغاز کیا تھا اور گزشتہ سات برسوں سے وہ
قومی حلقہ این اے
166 کے باشندگان کے دکھ سکھ میں برابر شریک ہیں- ان کا کہنا ہے کہ انہیں قومی حلقہ 166 کے مسائل کا بخوبی علم ہے اگر انہیں عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا تو انشاءاللہ وہ ان کی توقعات پر پوری اتریں گے اور اپنے حلقے کو مثالی بنا کر دم لیں گے
