ایم سی بینک بزنس کمیونٹی کو بہترین بینکنگ کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جنرل منیجر غلام اکبر ملک

ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ کے وزٹ کے دوران مدیر احسان احمد سحر سے گفتگو ، جنرل منیجر نے بینک ریکارڈ کی پڑتال کی اور چیف منیجر فیاض حق نواز اور سٹاف کی ضروری ہدایات دیں
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) ایم سی بی بینک بہاولپور کے جنرل مینجر غلام اکبر ملک نے کہا ہے کہ ایم سی بی بینک اپنے کسٹمرز اور کاروباری برادری کو ان کی دہلیز پر زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے- اس سلسلے میں عوام۔،کاروباری شخصیات اور کسٹمرز کو چاہیے کہ وہ ایم سی بی کی نئی پروڈکٹس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ کے اچانک وزٹ کے دوران مدیر نوائے احمد پور کی احسان احمد سحر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیف منیجر ایم سی بی بینک احمد پور شرقیہ فیاض حق نواز بھی اس موقع پر موجود تھے –
جنرل مینیجر ایم سی بی بینک بہاولپور نے ایم سی بی بینک کے ریکارڈ کی پڑتال کی ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُنہیں اپنے کسٹمرز کے ساتھ خوش خلقی کے ساتھ پیش آنے اور قریبی روابط رکھنے کی تلقین کی- ایم سی بی بینک کے جنرل مینیجر غلام اکبر ملک احمد پور شرقیہ برانچ کا وزٹ کرنے کے بعد اوچشریف روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے ایم سی بی بینک اوچشریف کے علاوہ دیگر برانچوں کے وزٹس کیے اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا -انہوں نے ایم سی بینک زونل آفس خانپور میں بینک افسران کی اجلاس کی صدارت کی جس میں دسمبر 2025 تک کے لئے نئے اہداف مقرر کیے گئے زونل چیف محمد عابد خان بھی اس موقع پر موجود تھے