Advertisements

چنی گوٹھ: غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 8 بچے زخمی

Gas Balloons
Advertisements

چنی گوٹھ(نامہ نگار) شادی کی تقریب میں غباروں میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹنے سے 8 بچے زخمی، ایک بچے کی حالت تشویشناک۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر صدام حسین کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ ایک بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بستی قابل رڈ موضع رامکلی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آٹھ بچے محمد چاند، محمد عثمان، محمد علی، محمد اکرم، منیب احمد، محمد فہد، محمد ایاز اور محمد واجد جن کی عمریں چھ سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں زخمی ہو گئے۔  زخمی بچوں کو چنی گوٹھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر محمد چاند کو ابتدائی طبی امداد دے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔  دیگر بچوں کی حالت تسلی بخش بیان کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بستی قابل میں شادی کی تقریب میں موٹر سائیکل ٹھلیے پر لدے سلنڈر جو غباروں میں گیس بھرنے کیلئے استعمال میں تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹنے سے ساتھ کھڑے بچے شدید زحمی ہوئے۔ غبارے فروخت کرنے والا نامعلوم شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ جبکہ اس سلسلے میں ایس ایچ او شبیر جھورڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جبکہ بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔