Advertisements

نوکری کا جھانسہ: اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں انتقال کرگئی

Bahawalpur Image
Advertisements

ملزمان 9 دسمبر کو سیماب کو اسپتال کی ایمرجنسی چھوڑ گئے تھے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا

 بہاولپور :  نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی اور تشدد کا شکار  لڑکی سیماب بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں انتقال کرگئی -ملزمان 9 دسمبر کو لڑکی کو اسپتال کی ایمرجنسی چھوڑ گئے تھے۔   اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشان تھے اور گردے بھی فیل ہوچکے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر تشدد کیا گیا تھا، جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب بھی ڈالا گیا تھا۔   پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا 

Advertisements