اوچشریف کی گمانوی برادری کے سربراہ حاجی اقبال گمانوی نے این اے 166 کے آزاد اُمیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا

مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے فرزندگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی نے پرنس بہاول عباسی کی صوبائی حلقہ پی پی 250 میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا
اوچشریف (کرائم رپورٹر) اوچشریف کی گمانوی برادری کے سربراہ حاجی اقبال گمانوی نے اپنے ساتھیوں سمیت این اے 166 کے آزاد اُمیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ آٹھ فروری کو پرنس بہاول خان عباسی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی، سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے فرزند مخدوم زادہ سید احسن گیلانی کے ہمراہ موضع گمانی گئے۔ جہاں گمانوی برادری نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ دریں اثنا مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے فرزندگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی بہاول پور سے اوچشریف میں اپنی اقامت گاہ منتقل ہو گئے ہیں اور انہوں نے قومی اسمبلی کے آزاد اُمیدوار پرنس بہاول عباسی کی صوبائی حلقہ پی پی 250 میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔