پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر کارکن ملک خادم حسین سیال کی نماز جنازہ ادا
نماز جنازہ میں سماجی سیاسی کاروباری وکلاء مختلف شخصیات اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی
احمد پور شرقیہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر کارکن ملک خادم حسین سیال کی نماز جنازہ ڈاکٹر محمد منقاد فیضی کی امامت میں ادا کر دی گئی مرحوم طویل عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے مرحوم ملک محمد عاشق سیال ایڈوکیٹ کے بھائی تھے
مرحوم کی نماز جنازہ بستی گل پور ڈیر نواب صاحب میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق جج سردار یحیی خان کلاچی سابق یونین ناظم محمد سلیم غوری معروف نعت خوان ملک عبدالمصطفی سعیدی سابق صدر بار ایسوسییشن مہر شوکت یار ایڈوکیٹ محمد شفیع لنگاہ ایڈوکیٹ سابق صدر بار سردار خالد خان بلوچ ایڈوکیٹ شبیر احمد بھٹہ ایڈوکیٹ ڈاکٹر محمد مزمل ائی سپیشلسٹ سردار ساجد خان بلوچ سماجی رہنما لالہ محمد اسلم قریشی محمد فہیم اسلم پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان محمد خالد چوہان محمد سلیم قریشی ڈاکٹر طارق محمود قادری عبدالمجید ناصح ڈاکٹر خالد محمود بوھڑ ملک منظور بوھڑ ملک غلام حیدر بوھڑ سماجی کارکن جان محمد چوھان نعت خوان اللہ نواز حیدری ڈاکٹر مہر مقصود احمد محمد سلیم سعیدی زاہد حسین حیدری فرمان علی سعیدی محمد شفیق عطاری محمد اجمل ہاشمی قاضی محمد انور سراج مختیار احمد ملک محمد نعیم غوری اور افتخار خان لاشاری سمیت سماجی سیاسی کاروباری وکلاء مختلف شخصیات اور علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

