امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے صادق گڑھ پیلس میں ادا کی جائے گی
امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کی اہلیہ محترمہ کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈیراور کے شاہی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا
ڈیرہ نواب صاحب( سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی والدہ محترمہ اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی دادی اماں محترمہ ہر ہائی نس بیگم شمشہ عباسی آف بہاولپور کی نماز جنازہ آج چھ اپریل بروز سوموار سہ پہر تین بجے صادق گڑھ پیلس میں ادا کی جائے گی جس کے بعد امیر آف بہاولپور وسابق گورنر پنجاب نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم و مغفور کی اہلیہ مرحومہ کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے ڈیراور کے شاہی قبرستان میں لے جایا جائے گا –
دریں اثنا معلوم ہوا کہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی 8، اپریل بروز بدھ کو اُنکی اقامت گاہ صادق گڑھ پیلس میں ہو گی جس کا باقاعدہ اعلان ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی جانب سے نماز جنازہ کے موقع پر کیا جائے گا

