ایس پی موٹروے پولیس رحیم یار خان رانا محمد اسماعیل اور رکن پارلیمنٹ کینیڈا رانا محمد اسلم جکھڑ کے والدِ رانا محمد سلطان خاں کی نمازِ جنازہ ادا
نمازِ جنازہ میں موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جن پور (نامہ نگار)ایس پی موٹروے پولیس رحیم یار خان رانا محمد اسماعیل اور رکن پارلیمنٹ کینیڈا رانا محمد اسلم جکھڑ کے والدِ رانا محمد سلطان خاں کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں سکندر آباد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی موٹروے پولیس رحیم یار خان رانا محمد اسماعیل رکن پارلیمنٹ کینیڈا رانا محمد اسلم جکھڑ کے والد رانا محمد سلطان خاں کا نمازِ جنازہ میں ایس پی موٹروے رانا سرفراز احمد ناصر، ایس پی ندیم اشرف وڑائچ، ایس پی عاطف چوہدری، ڈی ایس پیز نعیم اقبال خان محمد حامد خان ملک کوثر ندیم، ملک احسان الحق میاں ممتاز احمد ملک محمد اکرم کھوکھر چوہدری محمد طارق، راؤ محمد اقبال، یوسف ملک، حسنین عباس محمد عثمان پی آر او محمد عبید صفدر منیر خان لنگاہ، ایڈمن آفیسر انسپکٹر اللہ بخش بھٹی رئیس ایاز احمد، رانا ہارون عباس، ملک آفتاب احمد مسن رانا محمد اسلم جکھڑ (رکن پارلیمنٹ کینیڈا) رانا اعجاز احمد نون سمیت دیگر موٹروے پولیس کے افسران و اہلکاروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا و قرآن خوانی بروز جمعرات سکندر آباد انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔۔

