Advertisements

امیر نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ صادق گڑھ پیلس میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

Funeral Prayer of Ameer Nawab Salahuddin Abbasi’s Mother Offered at Sadiq Garh Palace; Thousands Participate
Advertisements

نماز جنازہ میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ،ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی ملک امین اسلم ،حیدر کھرل، ملک شمشیر اسلم ،صاحبزادہ محمد عثمان عباسی،صاحبزادہ محمد عمر عباسی،صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی ،صاحبزادہ محمد طلال عباسی،صاحبزادہ شیر زمان عباسی ،صاحبزادہ عاصم عباسی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین عباسی ایم پی اے ، کے علاوہ خاندان عباسیہ کی سر کردہ شخصیات اور داد پوترہ اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوئی


سابق وفاقی وزیر مخدوم  سید عالم انور ،سابق سینئر چوہدری سعود مجید، سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامر یار وارن، سابق ایم پی ایز شاہ رخ ملک، قاضی عدنان فرید ،۔ملک جہانزیب وارن،سابق نا ظمیںن میاں رشید جاوید، ملک محمد علیم ،خالد خان  بلوچ اعجاز خان بلوچ،مہر جمیل سیال، فیض خان خاکوانی، سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید،سابق وائس چیئرمین شہزاد سہیل خاکوانی، حکیم محمد حسنین ،سابق سول جج یحییٰ خان کلاچی۔مدیر احسان احمد سحر سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے ہزاروں افراد  نے نماز جنازہ میں شرکت کی

Advertisements

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ مرحومہ کی نماز جنازہ مفتی محمد محسن فیضی نے پڑھائی جبکہ درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید کے سجّادہ نشین مخدوم پیر خواجہ عامر فرید کوریجہ نے ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی-نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کےجسد خاکی کو ایمبولینس اور کاروں کے جلوس میں تدفین کے لیے ڈیراور کے شاہی قبرستان لیجایا گیا جہاں اسے امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی اہلیہ مرحومہ کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا

ڈیرہ نواب صاحب (  محمد سجاد +, طارق ملک)امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ,پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی والدہ ماجدہ اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی دادی اماں ہر ہائینس بیگم صاحبہ امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کی نماز جنازہ صادق گڑھ پیلس میں خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کر دی گئی،- نماز جنازہ کی امامت مفتی محمد محسن فیضی نے کی جبکہ درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین خواجہ عامر فریدکوریجہ نے اس موقع پر ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئےخصوصی دعا کرائی

نماز جنازہ میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی ،ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حیدر کھرل، ملک شمشیر اسلم خان، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی ،انجمن اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین عباسی ،صاحبزادہ اظہر سلیم عباسی ،صاحبزادہ طلال خان عباسی، صاحبزادہ سحر زمین عباسی ،صاحبزادہ شیر زمان عباسی سابق وفاقی وزیر مخدوم سید عالم انور ،سجادہ نشین پیر عامر فرید کریجہ سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن، سابق سینٹر چوہری سعود مجید ،سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہ رخ ملک ،مخدوم سیدغلام مرتضیٰ بخاری ،سابق ایم پی ایز ملک جہانزیب وارن ،قاضی عدنان فرید ، طارق بشیر چیمہ کے فرزند چوہدری ولی داد چیمہ اور سابق یونین ناظمین میاں رشید جاوید،حاجی محمد ملک محمد علیم ،ڈاکٹر فیاض اعوان ،مہر جمیل سیال مرتضی احمد قریشی ،خالد خان بلوچ سردار فیض خان خاکوانی،اعجاز ،سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک، سابق وائس چیئرمین شہزاد سہیل خاکوانی، سابق سول جج یحییٰ خان کلاچی ،سید ناصر محمود رضوی، ملک عبدالمصطفیٰ۔ سعیدی، خادم حسین سومرو ، عمران اکبر، پاکستان سرائیکی پارٹی کے چیئرمین محمد اکبر انصاری ، ملک عثمان فاروق ایڈووکیٹ، میاں بلیغ الرحمن ،محمد سجاد،حاجی محمد ارشد سعیدی، مدیر احسان احمد سحر سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی