Advertisements

اسرائیلی حملے میں شہید ہونیوالے ایران کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

"Funeral prayer held for Iran's security chief Ali Larijani, who was martyred in an Israeli attack, attended by thousands of people"
Advertisements

تہران میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شہید علی لاریجانی اور ایرانی فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی

تہران : سرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی اور دیگر شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تہران میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شہید علی لاریجانی اور ایرانی فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تہران کے انقلاب اسکوائر پر ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Advertisements

آج تہران میں امریکی تارپیڈو کا نشانہ بننے والے ایرانی جہاز کے شہید سیلرز کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ہے۔ امریکا نے سری لنکا کے نزدیک ایران کے جنگی جہاز دینا کو آبدوز سے نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ علی لاریجانی کو گزشتہ روز مشرقی تہران میں نشانہ بنایا گیا تھا ، وہ انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے ۔ سکیورٹی پالیسی کے معمار اور خامنہ ای کے قریبی مشیر تھے۔ کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر جنرل علی نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرپرائز کا انتظار کریں، ایران کا ردِعمل غیر معمولی ہوگا۔ ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے بھی کہا کہ علی الاریجانی اور دیگر شہدا کی موت کا بدلہ ہر قیمت پر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی واضح کیا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت کا سخت انتقام لیا جائے گا۔