Advertisements

پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلیٰ افتخار احمد علوی اور سینئر صحافی وقار احمد علوی کی ہمشیرہ مرحومہ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

Iftikhar Alvi Coordinator RMNP Samasata
Advertisements

افتخار احمد علوی کی ہمشیرہ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ سمہ سٹہ میں ادا کی گئی جبکہ قل خوانی کی روحانی تقریب بہاولپور میں منعقد ہوئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مدیر احسان احمد سحر کا افتخار احمد علوی اور وقار احمد علوی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ، اللہ تعالی مرحومہ و مغفورہ کے درجات بلند فرمائے ،علوی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،مدیر نوائے احمد پور شرقیہ کا تعزیتی بیان

Advertisements

بہاولپور + سمہ سٹہ ( نامہ نگاران) سینیئر صحافی اور پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی اور سمہ سٹہ میں روزنامہ جنگ کے نامہ نگار سینیئر صحافی وقار احمد علوی کی ہمشیرہ محترمہ مختصر عدالت کے بعد بہاولپور میں انتقال کر گئیں انا للّٰہ وانا الیہ راجعون- مرحومہ نیک اور پابند صوم و صلوٰۃ خاتون تھیں ـ,ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ سمہ سٹہ میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں مرحومہ کے جسد خاکی کو ون یونٹ چوک بہاولپور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا –

سینیئر صحافی افتخار احمد علوی اور سینیئر صحافی وقار احمد علوی کی ہمشیرہ محترمہ کی رسم قل خوانی بہاولپور میں اُنکی اقامت گاہ پر خاندانی رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ نے بھی شرکت کی – اس موقع پر افتخار احمد علوی کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی اور شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا -مدیر احسان احمد سحر نے پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلیٰ افتخار احمد علوی اور سابق صدر وقار احمد علوی کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ و مغفورہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ جانکا برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین