کھیت میں مردہ پائی گئی چھ سالہ بچی سمیر ا بی بی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

Advertisements
سی سی ڈی اور انویسٹی گیشن پولیس تھانہ سٹی کے ساتھ مل کر ملزم کوٹریس کرنے میں مصروف ہیں
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) کھیت سے ملنے والی چھ سالہ بچی کی لاش کا مقدمہ تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی بستی غریب آباد کے رہائشی شاھنواز کی چھ سالہ بچی سمیر ا بی بی کی لاش کھیت سے ملی تھی۔ جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں اس کے والد شاھنواز کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے اس سلسلہ میں چند مشکوک افراد کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ سی سی ڈی اور انویسٹی گیشن پولیس اس سلسلہ میں تھانہ سٹی کے ساتھ مل کر ملزم کوٹریس کرنے میں مصروف ہے سمیر ا بی بی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Advertisements