Contact Us

ڈویژن بھرمیں مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا کمشنر بہاول پو راجہ جہانگیر انور

Funds were released for various development projects across the bahawalpur division

بہاول پور:10/ اکتوبر کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ ڈویژن بھرمیں محکمہ ہائی ویز، چولستان ترقیاتی ادارہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا عمل تیزی سے جاری ہے۔وہ آج یہاں اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 5ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سید موسی رضا، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس طالب رندھاوا، ایس ای بلڈنگ ڈپارٹمنٹ انور عادل، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض،ڈائریکٹر جنرل بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقا محمد جام،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد ابراہیم،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر، ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ فاروق صدیق اورڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص دین محمد سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈویژن بھرکے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں کی 33ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے کر منظوری دی گئی جن میں محکمہ ہائی ویز کی 5ترقیاتی سکیمیں، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 14ترقیاتی سکیمیں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی 14ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔کمشنربہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں غیر ضرور ی التواء سے گریز کیا جائے تاکہ منصوبہ جات کی لاگت میں اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام الناس کو سہولیات کی بروقت فراہمی شروع ہو سکے۔کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ نگران افسران تواتر کے ساتھ فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور منصوبہ جات پر کام کی رفتارمیں اضافے سمیت شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔r 

مزید پڑھیں