Contact Us

ڈویژن بھر کے مختلف منصوبہ جات کے لیے رواں برس 28665 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا کمشنرراجہ جہانگیر انور

funds released for various projects across the bahawalpur division

بہاول پور: 20/ستمبر  کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر کے مختلف منصوبہ جات کے لیے رواں برس 28665 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا عمل تیزی جاری ہے۔وہ اپنے دفتر میں منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سید موسی رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول نگر عبدالجبار گجر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر ایڈیشنل کمشنر رابطہ فیصل عطا خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس طالب رندھاوا، ایس ای بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ انور عادل، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض،ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی بقا محمد جام،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد ابراہیم، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ فاروق صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص دین محمد سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران شریک ہوئے۔کمشنرراجہ جہانگیر انور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر ضرور ی التواء سے گریز کیا جائے تاکہ منصوبہ جات کی لاگت میں اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کو مقررہ مدت کے دوران اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام الناس کو سہولیات کی بروقت فراہمی شروع ہو سکے۔اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی نظرثانی کے بعد تخمینہ جات کی منظوری دی گئی۔ان منصوبہ جات میں بہاول نگر ہائی ویز،رحیم یارخاں ہائرایجوکیشن بہاول نگر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، چولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پور اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظر ثانی شدہ منصوبہ جات شامل ہیں۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈویژن بھر میں جاری470 ترقیاتی منصوبوں کا تخمینہ لاگت113283 ملین روپے کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ نگران افسران تواتر کے ساتھ فیلڈ وزٹ کریں اور منصوبہ جات پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔

مزید پڑھیں