اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش،مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری

Usman Buzdar

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمختلف امراض میں مبتلا 7 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے31لاکھ 47 ہزار روپے کے فنڈزکا اجراء

دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن،پنجاب حکومت مستحق مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی:عثمان بزدار

لاہور17 دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرکینسر،کڈنی اور دیگر امراض میں مبتلا7 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے31لاکھ 47 ہزار روپے کے فنڈزکااجراء کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو فنڈز کے اجراء کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔محلہ نور پورہ، ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کی رہائشی قوت سماعت سے محروم مریضہ ابیحہ عامرکے علاج معالجے کیلئے 13 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ کوکلیئر امپلانٹ سی کی مریضہ ابیحہ عامر کا علاج چلڈرن ہسپتال لاہور میں ہو رہا ہے۔ تحصیل کوٹ ادو، ضلع مظفر گڑھ کی رہائشی کینسر کی مریضہ ثمینہ ستار کے علاج معالجے کے لئے 10 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے۔ ثمینہ ستار کا علاج میوہسپتال لاہور میں ہورہا ہے۔ مستول کالونی، ڈیرہ غازی خان کے رہائشی گردوں کے مرض میں مبتلا ریاض حسین کے علاج معالجہ کے لئے3 لاکھ روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ریاض حسین کا علاج بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں ہورہا ہے۔ تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولپور کی رہائشی کینسر کی مریضہ کلثوم بی بی کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ 77ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ کلثوم بی بی کاعلاج نشتر ہسپتال ملتان میں ہورہاہے۔ موضع یارووالی، کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی کے رہائشی گردوں کے مرض میں مبتلا محمد وسیم کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ 51 ہزار روپے کے فنڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔  محمد وسیم بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج ہے۔ تحصیل دنیا پور، ضلع لودھراں کے رہائشی گردوں کے مرض میں مبتلا محمد ارشد کے علاج معالجہ کیلئے ایک لاکھ 63 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ محمد ارشد بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج ہے۔ تحصیل کوہ سلیمان کی رہائشی مریضہ ثریا بی بی کے علاج معالجہ کیلئے بھی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے۔ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے دکھی انسانیت کی خدمت کر تارہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق بیمار مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ پنجاب حکومت مستحق مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

مزید پڑھیں